۔ (۴۳۱۳) عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُوْل اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سُئِلَ مَا یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ، قَالَ: ((یَقْتُلُ الْعَقْرَبَ وَالْفُوَیْسِقَۃَ وَالْحِدَأَۃَ وَالْغُرَابَ وَالْکَلْبَ الْعَقُوْرَ۔)) (مسند احمد: ۴۴۶۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ محرم کون کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچھو، چوہے، چیل، کوے اور کلب ِ عقورکو قتل کر سکتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4313)