۔ (۴۳۲۹) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طَافَ سَبْعًا وَطَافَ سَعْیًا، وَإِنَّمَا سَعٰی أَحَبَّ أَنْ یُرِیَ النَّاسَ قُوَّتَہُ۔ (مسند احمد: ۲۸۲۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے اور (پہلے تین چکر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوڑ کر پورے کیے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اپنی قوت دکھائیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4329)