۔ (۴۳۴۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَأْتِی ھٰذَا الْحَجَرُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، لَہُ عَیْنَانِیُبْصِرُ بِہِمَا وَلِسَانٌ یَنْطِقُ بِہِ یَشْہَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَہُ بِحَقٍّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۵)
۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن یہ پتھر (حجر اسود) ضرور اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا۔ اور زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا جس نے اسے حق کے ساتھ چوما ہوگا اس کے حق میں گواہی دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4340)