Blog
Books



۔ (۴۳۴۹) عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَلَمَّا کُنْتُ عِنْدَ الرُّکْنِ الَّذِیْیَلِی الْبَابَ مِمَّا یَلِی الْحَجَرَ، أَخَذْتُ بِیَدِہِ لِیَسْتَلِمَ، فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قُلْتُ: بَلٰی، قَالَ: فَہَلْ رَأَیْتَہُیَسْتَلِمُہُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْفُذْ عِنْدَکَ، فَإِنَّ لَکَ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اُسْوَۃً حَسَنَۃً۔ (مسند احمد: ۲۵۳)
۔ سیدنایعلی بن امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمربن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ طواف کیا،جب میں بیت اللہ کے دروازے سے حطیم والے کونے کے پاس پہنچا تو میں نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ہاتھ تھام لیا تاکہ وہ اس کو نے کا بھی استلام کرلیں، لیکن سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، کیا ہے۔ انھوں نے کہا: توکیا تم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کونوں کا استلام کیا ہو؟ میں نے کہا: جی نہیں۔تو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تو پھر اس کو چھوڑو اور آگے بڑھو، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میں ہی بہترین نمونہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4349)
Background
Arabic

Urdu

English