Blog
Books



۔ (۴۳۵۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: جَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَانَ قَدِ اشْتَکٰی، فَطَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ وَمَعَہُ مِحْجَنٌ، کُلَّمَا مَرَّ عَلَیْہِ اسْتَلَمَہُ بِہِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ أَنَاخَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کا بیان ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ مکرمہ تشریف لائے، ان دنوں آپ کچھ بیمار تھے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اونٹ پر سوارہوکر طواف کیاتھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک لاٹھی تھی،جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حجراسود کے پاس سے گزرتے تو اس کے ساتھ حجراسود کا استلام کرتے، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طواف سے فارغ ہوئے تو آپ نے اونٹ کو بٹھادیا اور دورکعت نماز ادا کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4358)
Background
Arabic

Urdu

English