۔ (۴۳۶۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی نَاقَۃٍ، (وَفِی لَفْظٍ عَلٰی رَاحِلَتِہِ) یَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِہِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لاٹھی کے ساتھ حجراسود کا استلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفاومروہ کی سعی بھی سواری پر کی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4361)