۔ (۴۳۸۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ وَھُوَ یَطُوْفُ بِالْکَعْبَۃِ بِإِنْسَانٍ یَقُوْدُ إِنْسَانًا بِِخِزَامَۃٍ فِیْ أَنْفِہِ، فَقَطَعَہَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِیَدِہِ فَأَمَرَہُ أَنْ یَقُوْدَہُ بِیَدِہِ۔ (مسند احمد: ۳۴۴۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کا طواف کررہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو دوسرے آدمی کی ناک میں رسی ڈال کر اس کو کھینچ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست ِ مبارک سے اس رسی کو کاٹ دیا اور اسے حکم دیا کہ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھینچے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4380)