۔ (۴۳۹)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: جَائَ أَعْرَابِیٌّ فَبَالَ فِی الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((أَہْرِیْقُوْا عَلَیْہِ ذَنُوْبًا أَوْ سَجْلًا مِنْ مَائٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۱۰۶)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ایک بدّو آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(439)