۔ (۴۳۹۲) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَطُوْفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَالنَّاسُ بَیْنَیَدَیْہِ وَھُوَ وَرَائَ ھُمْ وَھُوَ یَسْعٰی حَتّٰی أَرٰی رُکْبَتَیْہِ مِنْ شِدَّۃٍ السَّعْیِ،یَدُوْرُ بِہِ إِزَارُہُ وَھُوَیَقُوْلُ: ((اِسْعَوْا، فَإِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْیَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۱۲)
۔ (دوسری سند)وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے آگے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے پیچھے اس قدر دوڑ رہے تھے کہ تیز چلنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادراڑ رہی تھی اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھٹنے دکھائی دے رہے تھے اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں سے یہ فرما رہے تھے: دوڑو، دوڑو، بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کوفرض کر دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4392)