۔ (۴۳۹۳) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِیْنَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، وَھُوَ یُرِیْدُ الصَّفَا وَھُوَ یَقُوْلُ: ((نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۲۳۷)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد حرام سے نکل کر یہ کہتے ہوئے صفا کی طرف جارہے تھے: ہم بھی سعی میں اسی مقام سے ابتدا کریں گے، جس سے اللہ تعالی نے اس کا ذکر کرتے ہوئے ابتداء کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4393)