۔ (۴۳۹۹) عَنْ کَثِیْرِ بْنِ جُمْہَانَ قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَمْشِیْ فِی الْوَادِیْ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَلَا یَسْعٰی، فَقُلْتُ لَہُ، فَقَالَ: إِنْ أَسْعَ فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسْعٰی، وَإِنْ أَمْشِ فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمْشِی وَأَنَا شَیْخٌ کَبِیْرٌ۔ (مسند احمد: ۵۲۶۵)
۔ کثیر بن جمہان کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو صفا مروہ کے درمیان دیکھا کہ وہ عام رفتار سے چل رہے تھے اور دوڑ نہیں رہے تھے جب میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا: اگر میں دوڑوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہاں دوڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور اگر میں عام رفتار سے چلوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہاں عام رفتار سے چلتے ہوئے بھی دیکھا ہے، جبکہ اب میں بوڑھا بھی ہوچکا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4399)