۔ (۴۴۰۰) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: طَافَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ عَلٰی رَاحِلَتِہِ بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ لِیَرَاہُ النَّاسُ وَلِیُشْرِفَ وَلِیَسْأَلُوْہُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوْہُ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۶۸)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر بیت اللہ کا طواف اورصفا مروہ کی سعی سواری پر سوار ہوکر کی تھی تاکہ لوگ اچھی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ سکیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سب لوگوں کی اچھی طرح رہنمائی کر سکیں، اور تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کریںاور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چھائے ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4400)