۔ (۴۴۰۸) عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ عُمَرَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: لَمَّا أَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نِسَائَ ہُ أَنْ یَحْلِلْنَ بِعُمْرَۃٍ، قُلْنَ: فَمَا یَمْنَعُکَیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنْ تَحِلَّ مَعَنَا؟
قَالَ: ((إِنِّی قَدْ أَھْدَیْتُ وَلَبَّدْتُّ، فَلَا أَحِلُّ حَتّٰی أَنْحَرَ ھَدْیِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۶۹۶۹)
۔ زوجۂ رسول سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں کو عمرہ کے بعد حلال ہونے کا حکم دیا تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو ہمارے ساتھ حلال ہو جانے سے کون سی چیز مانع ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ تو قربانی کا جانور ہے اورمیں نے اپنے بالوں کو لیپ کر رکھا ہے، اس لیے میں جب تک قربانی نہ کرلوں، حلال نہیں ہوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4408)