۔ (۴۴۱۰) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَبَّدَ رَأْسَہُ وَأَھْدٰی، فَلَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ أَمَرَ نِسَائَ ہُ أَنْ یَحْلِلْنَ، قُلْنَ: مَالَکَ أَنْتَ لَاتَحِلُّ؟ قَالَ: ((إِنِّی قَلَّدْتُّ ھَدْیِیْ وَلَبَّدْتُّ رَأْسِی، فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَحِلَّ مِنْ حَجَّتِی وَأَحْلِقَ رَأْسِی۔)) (مسند احمد: ۶۰۶۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کو لیپ دیا تھا اور قربانی کا جانور بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، مکہ مکرمہ پہنچ کر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویں کو احرام کھولنے کا حکم دیا تو انھوں نے کہا: کیا بات ہے کہ آپ خود تو احرام نہیں کھو ل رہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال چکا ہوں اور سر کو لیپ کر رکھا ہے، لہٰذا میں جب تک حج اور سر منڈوانے سے فارغ نہ ہو جاؤں، اس وقت تک حلال نہیں ہوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4410)