۔ (۴۴۱۳) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّہَا قَالَتْ: قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِأَرْبَعٍ مَضَیْنَ مِنْ ذِی
الْحِجَّۃِ، فَدَخَلَ عَلَیَّ وَھُوَ غَضْبَانُ، فَقُلْتُ: مَنْ أَغْضَبَکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ أَدْخَلَہُ اللّٰہُ النَّاَر۔ فَقَالَ: ((وَمَا شَعَرْتِ أَنِّی أَمَرْتُ النَّاسَ بِأَمْرٍ فَإِذَا ھُمْ یَتَرَدَّدُوْنَ۔)) (قَالَ الْحَکَمُ: کَأَنَّہُمْ، أَحْسِبُ) وَلَوْ أَنِّی اِسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْھَدْیَ مَعِیَ حَتّٰی أَشْتَرِیَہُ ثُمَّ أَحِلُّ کَمَا أَحَلُّوْا۔)) قَالَ رَوْحٌ: یَتَرَدَّدُوْنَ فِیْہِ، (قَالَ الْحَکَمُ: کَأَنَّہُمْ ھَابُوْا أَحْسِبُ)۔ (مسند احمد: ۲۵۹۳۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار ذوالحجہ کو مکہ مکرمہ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ کی حالت میں تھے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کس نے آپ کو غصہ دلایا، اللہ اسے جہنم رسید کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ میں نے لوگوں کو ایک حکم دیاہے، لیکن وہ اس پر عمل کرنے میں متردد ہیں، جو خیال مجھے بعد میں آیا ہے، اگر یہ پہلے آ جاتا تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا، بلکہ یہیں سے خریدلیتا اور میں بھی ان لوگوں کی طرح احرام کھول دیتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4413)