۔ (۴۴۱۶) عَنْ مُجَاھِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((ھٰذِہِ عُمْرَۃٌ اِسْتَمْتَعْنَا بِہَا، فَمَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ ھَدْیٌ فَلْیَحِلَّ الْحِلَّ کُلَّہُ، فَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ إِلَی
یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۳۱۷۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم اس عمرہ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن لوگوں کے ہمراہ قربانی کا جانور نہیں ہے، وہ مکمل طور پر حلال ہوجائیں، قیامت تک عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے، (یعنی قیامت تک حج کے مہینوں میں عمرہ کیاجاسکتا ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(4416)