۔ (۴۴۲۳) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: قَدِمْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حُجَّاجًا فَأَمَرَھُمْ، فَجَعَلُوْھَا عُمْرَۃً، ثُمَّ قَالَ: ((لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ لَفَعَلْتُ کَمَا فَعَلُوْا، وَلٰکِنْ دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِیْ الْحَجِّ إِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) ثُمَّ أَنْشَبَ أَصَابِعَہُ بَعْضَہَا فِی بَعْضٍ، فَحَلَّ النَّاسُ إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَہُ ھَدْیٌ، وَقَدِمَ عَلِیٌّ مِنَ الْیَمَنِ، فَقَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((بِمَ أَھْلَلْتَ؟)) قَالَ: أَھْلَلْتُ بِمَا أَھْلَلْتَ بِہِ، قَالَ: فَہَلْ مَعَکَ ھَدْیٌ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَأَقِمْ کَمَا أَنْتَ، وَلَکَ ثُلُثُ ھَدْیِیْ،قَالَ: وَکَانَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِائَۃُ بَدَنَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۲۸۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادہ سے آئے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو انھوں نے اسے عمرہ بنالیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو خیال مجھے بعد میں آیا ہے، اگر یہ پہلے آ جاتا تو میں بھی اسی طرح کرتا جیسے ان لوگوں نے کیا ہے، لیکن اب بات یہ ہے کہ قیامت تک عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیا، (یعنی اب حج کے دنوں میں عمرہ کیا جاسکتا ہے)، چنانچہ جن لوگوں کے ہمراہ قربانی کے جانور تھے، ان کے علاوہ باقی سب لوگ حلال ہوگئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے آئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تم نے تلبیہ کیسے پکارا؟ انہوں نے کہا: میں نے وہی احرام باندھا ہے، جو آپ نے باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیاتمہارے ساتھ قربانی کا جانور ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم احرام کی حالت میں ہی رہو اور میرے قربانیوں کا ایک تہائی حصہ تمہارے لیے ہے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سواونٹ تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4423)