۔ (۴۴۵۳) عَنْ أَبِی سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: وَقَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِعَرَفَۃَ فَجَعَل یَدْعُوْا ھٰکَذَا،وَجَعَلَ ظَہْرَ کَفَّیْہِ مِمَّا یَلِیْ وَجْہَہُ، وَرَفَعَہُمَا فَوْقَ ثُنْدُوَتِہِ، وَأَسْفَلَ مِنْ مَنْکِبَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۱۸۲۸)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ میں وقوف کیا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعاکی کہ آپ کی ہتھیلیوں کی پشت چہرے کی طرف تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھوں کو یوں بلند کیا ہوا تھا کہ وہ پستان والی جگہ سے ذرا اوپر اور کندھوں سے ذرا نیچے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4453)