۔ (۴۴۷۴) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ فِیْ قِصَّۃِ حَجِّہِ مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: فَصَلّٰی بِنَا ابْنُ مَسْعُوٍد رضی اللہ عنہ الْمَغْرِبَ ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِہِ ثُمَّ تَعَشّٰی ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی الْعِشَائَ الْآخِرَۃَ، ثُمَّ رَقَدَ حَتّٰیإِذَا طَلَعَ أَوَّلُ الْفَجْرِ قَامَ فَصَلَّی الْغَدَاۃَ، قَالَ: فَقُلْتُ لَہُ: مَا کُنْتَ تُصَلِّی الصَّلَاۃَ ھٰذِہِ السَّاعَۃَ؟ قَالَ: وَکَانَ یُسْفِرُ بِالصَّلَاۃِ، قَالَ: إِنِّی رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَھٰذَا الْمَکَانِ یُصَلِّی
ھٰذِہِ السَّاعَۃَ۔ (مسند احمد: ۳۸۹۳)
۔ عبدالرحمن بن یزید سے روایت ہے، وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ادا کیے ہوئے اپنے حج کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں مغرب کی نمازمزدلفہ میں پڑھائی، اس کے بعد شام کا کھانا منگوایا اور وہ کھا کر عشاء کی نماز ادا کی اور پھر سو گئے، جب صبح صادق طلوع ہی ہوئی تھی کہ انھوں نے اٹھ کر نماز فجر ادا کی۔ میں نے کہا: آپ تو صبح کی نماز اس قدر سویرے ادا نہیں کرتے تھے؟ وہ روشنی کر کے نماز فجر ادا کرتے تھے، انھوں نے جواباً کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس مقام پر اور اس دن کو اسی وقت نماز پڑھتے دیکھاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4474)