۔ (۴۴۷۷) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: أَخْبَرَنِیَ الْفََضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَکَانَ رَدِیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِیْنَ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَۃَ، قَالَ: فَرَاٰی النَّاسَ یُوْضِعُوْنَ، فَأَمَرَ مُنَادِیَہُ فَنَادٰی: لَیْسَ الْبِرُّ بِإِیْضَاعِ الْخَیْلِ وَالإِبِلِ فَعَلَیْکُمْ بِالسَّکِیْنَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا، جبکہ وہ عرفہ سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ لوگ اپنی سواریوں کو تیز دوڑا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان کرنے والے کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا: گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانا نیکی نہیں ہے، تم آرام آرام سے چلو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4477)