وَعَن ابنِ الْمسيب سُمِعَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطِّيبَ نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ: أَفْنِيَتَكُمْ وَلَا تشبَّهوا باليهود
قَالَ: فذكرتُ ذَلِك لمهاجرين مِسْمَارٍ فَقَالَ: حَدَّثَنِيهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «نَظِّفُوا أَفْنِيتَكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
ابن مسیّب سے روایت ہے ، انہیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’ اللہ پاک ہے وہ (اپنے بندوں سے) صفائی و خوشبو پسند کرتا ہے ، وہ نظیف ہے نظافت کو پسند کرتا ہے ، وہ کریم ہے کرم کو پسند کرتا ہے ، وہ سخی داتا ہے سخاوت کرنے کو پسند کرتا ہے ، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا : تم اپنے صحنوں کو صاف ستھرا رکھو ، اور یہود کی نقل مت اتارو ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، میں نے مہاجرین مسمار سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا : عامر بن سعد نے اسے اپنے والد کے واسطے سے نبی ﷺ سے اسی طرح بیان کیا مگر انہوں نے کہا :’’ اپنے صحن صاف رکھو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الترمذی ۔