۔ (۴۴۸۳) عَنِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ رضی اللہ عنہما قَالَ: کُنْتُ رَدِیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ جَمْعٍ
إِلٰی مِنًی فَبَیْنَا ھُوَ یَسِیْرُ إِذْ عَرَضَ لَہُ أَعْرَابِیٌ مُرْدِفًا ابْنَۃً لَہُ جَمِیْلَۃً، وَکَانَ یُسَایِرُہُ، قَالَ: فَکُنْتُ أَنْظُرُ إِلَیْہَا فَنَظَرَ إِلَیَّ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَلَبَ وَجْھِیْ عَنْ وَجْہِہَا، ثُمَّ أَعَدْتُّ النَّظَرَ فَقَلَبَ وَجْھِیْ عَنْ وَجْہِہَا، حَتّٰی فَعَلَ ذَالِکَ ثَلَاثًا وَأَنَا لَا أَنْتَہِی، فَلَمْ یَزَلْیُلَبِّی حَتّٰی رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۵)
۔ سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: مزدلفہ سے منٰی کی طرف واپسی کے وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوارتھا ‘ اسی دوران ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آیا، اس نے سواری پراپنے ساتھ اپنی ایک خوبصورت بیٹی کو سوارکیا ہوا تھا اور وہ دوران سفر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ جا رہا تھا، میں بار بار اس لڑکی کی طرف دیکھنے لگا، لیکن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا چہرہ دوسری طرف پھیر دیا، میں نے پھر اس کی طرف دیکھا تو آپ نے پھر میرا چہرہ دوسری طرف کردیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ اسی طرح کیا، جبکہ میں باز نہ آ رہا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پکارتے رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4483)