عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَال: قِيْل لِلنَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم : يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ فُلَانَةَ تَقُوم اللَّيل وَتَصُوم النَّهَار، وَتفعَل، وَتصدق، وتُؤْذِي جِيرَانَهَا بِلِسَانِهَا، فَقَال رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا خَيْرَ فِيْهَا هِيَ مِنْ أَهْلِ النَّار، قال: وَفُلَانَةَ تصلي المَكْتُوبَة، تُصَدِّقُ بِأَثْوَارِ (مِّنْ الْأَقِطِ) وَلَا تُؤْذِي أَحْدًا ، فَقَال رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : « هِيَ مِنْ أَهلِ الجَنَّة ».
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا اے اللہ کے رسول فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے اور دن کو روزہ رکھتی ہے کام بھی کرتی ہے اور صدقہ بھی کرتی ہے ، لیکن اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی خیر نہیں وہ دوزخی ہے ۔ اس نے کہا: اور فلاں عورت صرف فرض نمازیں پڑھتی ہےاور(پنیر)کےٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن اپنی زبان سے کسی بھی شخص کو تکلیف نہیں پہنچاتی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جنتی ہے
Silsila Sahih, Hadith(449)