۔ (۴۴۸۶) عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: أَفَاضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْہِ السَّکِیْنَۃُ وَأَمَرَھُمْ بِالسَّکِیْنَۃِ، وَأَمَرَھُمْ أَنْ یَرْمُوْہُ بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِیْ وَادِیْ مُحَسِّرٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۲۷۷)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مزدلفہ سے روانہ ہوئے تو خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سکینت سے جارہے تھے اور لوگوں کو بھییہی حکم دے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ جمرے کو مارنے کے لیے(چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر) کنکریوں کا اہتمام کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وادیٔ محسر کو عبور کرتے وقت سواری کو تیز دوڑایا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4486)