Blog
Books



۔ (۴۵۰۶) حدثنا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا دَاوٗدُبْنُعَمْرٍوثَنَانَافِعُبْنُعُمَرَبْنِجَمِیْلٍ الْجُمَحِیُّ قَالَ: رَأَیْتُ عَطَائً وَابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ وَعِکْرِمَۃَ بْنَ خَاِلدٍ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَرْمُوْنَ الْجَمْرَۃَ قَبْلَ الْفَجْرِ یَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ لَہُ أَبِی: یَا أَبَا سُلَیْمَانَ فِیْ أَیِّ سَنَۃٍسَمِعْتَ مِنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ؟ قَالَ: سَنَۃَ تِسْعٍ وَسِتِّیْنِ، سَنَۃَ وَقْعَۃِ الْحُسَیْنِ رَضِیَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَنْہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۴۷)
۔ نافع بن عمر جمحی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عطا ئ، ابن ابی ملیکہ اور عکرمہ بن خالد کو دیکھا،یہ سب لوگ دس ذوالحجہ کو فجر سے پہلے رمی کرلیتے تھے۔امام احمدنے ان سے کہا: ابو سلیمان! آپ نے یہ بات نافع بن عمر سے کس سال سنی تھی؟ انہو ں نے کہا: ۶۹؁ھمیں، جس سال سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4506)
Background
Arabic

Urdu

English