۔ (۴۵۱۴) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَرْمِی عَلٰی رَاحِلَتِہِ یَوْمَ النَّحْرِیَقُوْلُ: ((لِتَأْخُذُوْا مَنَاسِکَکُمْ فَإِنِّی لَا أَدْرِی لَعَلِّیْ أَنْ لَا أَحُجَّ بَعْدَ حَجَّتِی ھٰذِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۱۰۷)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس ذوالحجہ کو سواری پر رمی کرتے اور فرماتے تھے: اپنے مناسک سیکھ لو، کیونکہ میں نہیں جانتا، شاید میں اپنے اس حج کے بعد حج نہ کر سکوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4514)