۔ (۴۵۲۲) حدثنا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی سُفْیَانُ حَدَّثَنَا ھِشَامٌ أَبُوْعَبْدِ اللّٰہِ عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمَّا رَمَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ وَنَحَرَ ھَدْیَہُ حَجَمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ، وَقَالَ: سُفْیَانُ مَرَّۃً: وَأَعْطَی الْحَالِقَ شِقَّہُ الْأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ فَأَعْطَاہُ أَبَا طَلْحَۃَ ثُمَّ حَلَقَ الْأَیْسَرَ فَأَعْطَاہُ النَّاسَ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۱۶)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی کی اور قربانی ذبح کی تو حجامت کروائی اور پہلے سر کی دائیں جانب کو حجام کی طرف کیا اور اس طرف کے مونڈے ہوئے بال سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو دے دیئے، پھر اس کی طرف بائیں جانب کی اور یہ بال دوسرے لوگوں کو دے دیئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4522)