۔ (۴۵۳)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ أَنَّ نَاسًا أَتَوُا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ عُکْلٍ فَاجْتَوَوُا الْمَدِیْنَۃَ فَأَمَرَ لَہُمْ بِذَوْدِ لِقَاحٍ، فَأَمَرَہُمْ أَنْ یَشْرَبُوْا مِنْ أَبْوَالِہَا وَأَلْبَانِہَا۔ (مسند أحمد: ۱۲۶۶۷)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: عکل قبیلے کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور مدینہ کی آب و فضا کو نا موافق پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کیلئے دودھ والی اونٹنیوں کا حکم دیا اور فرمایا کہ وہ لوگ ان کا پیشاب اور دودھ پئیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(453)