۔ (۴۵۲۴) عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ (الْعَدَوِیِّ) رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنْتُ أُرَحِّلُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، قَالَ: فَقَالَ لِی لَیْلَۃً مِنَ اللَّیَالِیْ: ((یَا مَعْمَرُ! لَقَدْ وَجَدْتُ فِیْ أَنْسَاعِی اِضْطِرَابًا۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: أَمَا وَالَّذِیْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَقَدْ شَدَدْتُّہَا کَمَا کُنْتُ أَشُدُّھَا وَلٰکِنَّہُ أَرْخَاھَا مَنْ قَدْ کَانَ نَفَسَ عَلَیَّ لِمَکَانِیْ مِنْکَ لِتَسْتَبْدِلَ بِیْ غَیْرِیْ، قَالَ: فَقَالَ: ((أَمَا إِنِّی غَیْرُ فَاعِلٍ۔)) قَالَ: فَلَمَّا نَحَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھَدْیَہُ بِمِنًی أَمَرَنِیْ اَنْ أَحْلِقَہُ، قَالَ: فَأَخَذْتُ الْمُوْسٰی فَقُمْتُ عَلٰی رَأْسِہِ، قَالَ: فَنَظَر رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ وَجْہِی وَقَالَ لِیْ: ((یَا مَعْمَرُ! أَمْکَنَکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ شَحْمَۃِ أُذُنِہِ وَفِییَدِکَ الْمُوْسٰی۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: أَمَا وَاللّٰہِ! یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ إِنَّ ذَالِکَ لَمِنْ نِعْمَۃِ اللّٰہِ عَلَّی وَمَنِّہِ، قَالَ: فَقَالَ: ((أَجَلْ إِذًا أُقِرُّ لَکَ۔)) قَالَ: ثُمَّ حَلَقْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۹۱)
۔ سیدنا معمر بن عبد اللہ عدوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹ کا پالان تیار کرتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات کو مجھے فرمایا: اے معمر!آج رات میں نے کجاوے والے قسموں کو ڈھیلا پایا ہے۔ میں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے؟ میں نے تو پہلے کی طرح ان کو کسا تھا، لیکن آپ کے ہاں میرے مرتبے پر حسد کرتے ہوئے کسی نے اس کو ڈھیلا کر دیا ہو گا، تاکہ آپ میری جگہ پر کسی اور خادم کا تعین کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! میں یہ کام کرنے والا نہیں ہوں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منی میں اپنی قربانی ذبح کی تو مجھے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر مونڈوں، پس میں نے استرا پکڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے پاس کھڑا ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے چہرے کی طرف دیکھا اور فرمایا: معمر! (تیری بھی کیا شان ہے کہ) اللہ کے رسول نے تجھے اپنے کان کی لو کے پاس کھڑا کیا اور تیرے ہاتھ میں استرا ہے۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! یہ مجھ پر اللہ تعالی کی نعمت اور احسان ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی کیوں نہیں، میں یہ اعزاز تیرے لیے برقرار رکھوں گا۔ پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر مونڈ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4524)