۔ (۴۵۲۵) عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: مَنْ ضَفَرَ فَلْیَحْلِقْ وَلَا تَشَبَّہُوْا بِالتَّلْبِیْدِ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ: یَقُوْلُ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُلَبِّدًا۔ (مسند احمد: ۶۰۲۷)
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ جس نے بالوں کی لٹیں بنائی ہوئی ہیں، وہ اپنے بال مونڈ دے اور تم لوگ تلبید کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ لیکن سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبید کر رکھی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4525)