۔ (۴۵۳۲) عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحُصَیْنِ قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتِیْ تُحَدِّثُ أَنَّہَا سَمِعَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِمِنًی، دَعَا لِلْمُحَلِّقِیْنَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقِیْلَ لَہُ: وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ فَقَالَ فِیْ الثَّالِثَۃِ:
((وَالْمُقَصِّرِیْنَ)) (مسند احمد: ۲۷۸۱۰)
۔ یحییٰ بن حصین کہتے ہیں: میں نے اپنی دادی(سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا ) سے سنا کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منی میں سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا کرتے ہوئے سنا۔ کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اور تقصیر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار فرمایا: اور تقصیر کرانے والوں کو بھی اللہ بخش دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4532)