۔ (۴۵۳۷) عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ أَبِیْہِ مَالِکِ بْنِ رَبِیْعَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِیْنَ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِیْنَ۔)) قَالَ: یَقُوْلُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ الثَّالِثَۃِ أَوْ فِی الرَّابِعَۃِ: ((وَالْمُقَصِّرِیْنَ)) ثُمَّ قَالَ: وَأَنَا یَوْمَئِذٍ مَحْلُوْقُ الرَّأْسِ، فَمَا یَسُرُّنِیْ بِحَلْقِ رَأْسِی حُمْرُ النَّعَمِ أَوْ خَطَرًا عَظِیْمًا۔ (مسند احمد: ۱۷۷۴۱)
۔ سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے، اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ قوم میں سے ایک بندے نے کہا: اور تقصیر کرانے والے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسرییا چوتھی بار فرمایا: اور تقصیر کرانے والوں کو بھی بخش دے۔ میں (مالک) نے اس دن اپنا سر مونڈا ہوا تھا اور مجھے اس وجہ سے اتنی خوشی ہوئی کہ سرخ اونٹوں کے ملنے یا کوئی بڑا حصہ ملنے کی وجہ سے اتنی خوشی نہیں ہو سکتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4537)