۔ (۴۵۳۹) عَنِ ابْنِ قَارِبٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ:((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِیْنَ۔)) قَالَ رَجُلٌ: وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ قَالَ فِیْ الرَّابِعَۃِ: ((وَالْمُقَصِّرِیْنَ۔)) یُقَلِّلُہُ سُفْیَانُ بِیَدِہِ، قَالَ سُفْیَانُ: وَقَالَ فِی تِیکَ کَأَنَّہُ یُوَسِّعَیَدَہُ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۴۴)
۔ سیدنا قارب بن اسود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔ ایک آدمی نے کہا: اور تقصیر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوتھی مرتبہ فرمایا: اور تقصیر کرانے والے کو بھی بخش دے۔ سفیان اپنے ہاتھ کے ساتھ کمی اور قلت کی طرف اشارہ کر رہے تھے، لیکن جب (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سر منڈوانے والوں کی بات کر رہے تھے) تو وہ اپنے ہاتھ سے وسعت کا اشارہ کر رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4539)