۔ (۴۵۵)۔عَنْ عَلِیٍّ ؓ قَالَ: کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً وَکُنْتُ أَسْتَحِیِیْ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِمَکَانِ ابْنَتِہِ، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: ((یَغْسِلُ ذَکَرَہُ وَأُنْثَیَیْہِ وَیَتَوَضَّأُ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۰۹)
سیدنا علی ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بہت زیادہ مذی والا آدمی تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی (سیدہ فاطمہ ؓ) کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرنے سے شرماتا تھا، اس لیے میں نے سیدنا مقداد ؓ کو حکم دیا، پس انھوں نے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عضو ِ خاص اور خصیتین کو دھو کر وضو کر لیا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(455)