۔ (۴۵۴۹) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہما قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وَاقِفًا عَلٰی رَاحِلَتِہِ بِمِنًی، قَالَ: فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ کُنْتُ أُرٰی أَنَّ الْحَلْقَ قَبْلَ الذَّبْحِ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، فَقَالَ: ((اِذْبَحْ وَلَاحَرَجَ۔)) قَالَ: ثُمَّ جَائَ آخَرُ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی کُنْتُ أَرٰی أَنَّ الذَّبْحَ قَبْلَ الرَّمْیِ فَذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِیَ، قَالَ: ((فَارْمِ وَلَا حَرَجَ۔)) قَالَ: فَمَا سُئِلَ عَنْ شَیْئٍ قَدَّمَہُ رَجُلٌ قَبْلَ شَیْئٍ إِلَّا قَالَ: ((اِفْعَلْ وَلَا حَرَجَ۔)) قَالَ عَبْدُ ا لرَّزَاقِ: وَجَائَ ہُ آخَرُ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی کُنْتُ أَظُنُّ الْحَلْقَ قَبْلَ الرَّمْیِ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِیَ، قَالَ: ((اِرْمِ وَلَا حَرَجَ۔)) (مسند احمد: ۶۸۸۷)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ میں اپنی سواری پر سوار تھے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں تو سمجھتا تھا کہ قربانی سے پہلے سر منڈاناہے، اس لیے میں نے قربانی سے پہلے منڈوا لیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب ذبح کرلو، اس میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اتنے میں ایک اور آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خیال تھا کہ ذبح کرنا رمی سے پہلے ہے، اس لیے میں نے رمی سے پہلے قربانی کرلی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اب رمی کرلو۔ اس روز جس شخص نے ان امور کی تقدیم وتاخیر کے بارے میں جو سوال بھی کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اب کر لو، کوئی حرج نہیں ہے۔ عبدالرزاق راوی نے کہا: ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں سمجھتا تھا کہ رمی سے پہلے سر منڈوانا ہے، اس لیے میں نے رمی سے پہلے سر منڈٖوالیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب رمی کرلو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4549)