۔ (۴۵۵۶) عَنْ مُرَّۃَ الطَّیِّبِ قَالَ: حَدَّثَنِیْ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی غُرْفَتِی ھٰذِہِ حَسِبْتُ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ النَحْرِ عَلٰی نَاقَۃٍ لَہُ حَمْرَائَ مُخَضْرَمَۃٍ، فَقَالَ: ((ھٰذَا یَوْمُ النَّحْرِ وَھٰذَا یَوْمُ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۹۸۱)
۔ مُرّۃطیّب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک صحابی نے مجھے میرے اس کمرے میں حدیث بیان کی اور اس نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس ذوالحجہ کو سرخ رنگ والی اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ دیا، اس اونٹنی کا کان کٹا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ میں یہ بھی فرمایا تھا: آج قربانی کا دن ہے اور یہ حج اکبر کا دن ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4556)