Blog
Books



۔ (۴۵۶۰) عَنِ الزُّھْرِیِّ، قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ الْأُوْلٰی الَّتِی تَلِیْ الْمَسْجِدَ رَمَاھَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍیُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ، ثُمَّ یَنْصَرِفُ ذَاتَ الْیَسَارِ إِلٰی بَطْنِ الْوَادِی فَیَقِفُ وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ رَافِعًا یَدَیْہِیَدْعُوْا، وَکَانَ یُطِیْلُ الْوُقُوْفَ، ثُمَّ یَرْمِی الثَّانِیَۃَ بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ،یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ، ثُمَّ یَنْصَرِفُ ذَاتَ الْیَسَارِ إِلٰی بَطْنِ الْوَ ادِی فَیَقِفُ وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ رَافِعًا یَدَیْہِیَدْعُوْا، ثُمَّ یَمْضِی حَتّٰییَأْتِیَ الْجَمْرَۃَ الَّتِی عِنْدَ الْعَقَبَۃِ فَیَرْمِیْہَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍیُکَبِّرُعِنْدَ کُلِّ حَصَاۃٍ ثُمَّ یَنْصَرِفُ وَلَا یَقِفُ، قَالَ: الزُّھْرِیُّ سَمِعْتُ سَالِمًا، یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمِثْلِ ھٰذَا، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ مِثْلَ ھٰذَا۔ (مسند احمد: ۶۴۰۴)
۔ امام زہری کہتے ہیں: ہمیں یہ حدیث پہنچی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد کی طرف والے پہلے جمرہ کی رمی کرتے تو اسے سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے، اس کے بعد بائیں جانب مڑتے اور وادی میں قبلہ رخ کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھاکر دعا کرتے اور کافی دیر تک دعا کرتے رہتے، اس کے بعد آپ دوسرے جمرے کی رمی کرتے، اس کو بھی سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے، پھر بائیں جانب ہٹ کر وادی میں قبلہ رخ ہو کر کھڑے ہو جاتے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے رہتے،بعد ازاں آگے بڑھتے اور جمرۂ عقبہ کے پاس پہنچ کر اسے سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے اور وہاں سے واپس پلٹ آتے اور اس جمرہ کے پاس نہیں ٹھہرتے تھے۔ امام زہری نے کہا : میں نے سالم سے سنا، وہ یہ حدیث سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اور وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح بیان کرتے تھے، اور سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا عمل بھی اسی طرح ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4560)
Background
Arabic

Urdu

English