۔ (۴۵۶۱) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَلَا نَبْنِیْ لَکَ بِمِنًی بَیْتًا أَوْ بِنَائً یُظِلُّکَ مِنَ الشَّمْسِ؟ فَقَالَ: ((لَا، إِنَّمَا ھُوَ مُنَاخٌ لِمَنْ سَبَقَ إِلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۶۰۵۷)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!ہم آپ کے لئے منیٰ میں گھر یا کوئی خیمہ نہ لگا دیں، جو آپ کو دھوپ سے بچائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، منی تو اس آدمی کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے، جو وہاں پہلے پہنچ جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4561)