۔ (۴۵۶۲) عَنْ أَبِیْ الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ أَبِیْہِ ( رضی اللہ عنہ ) قَالَ: أَرْخَصَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِرِعَائِ الإِبِلِ فِی الْبَیْتُوْتَۃِ أَنْ یَرْمُوْایَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ یَجْمَعُوْا رَمْیَیَوْمَیْنِ بَعْدَ النَّحْرِ فَیَرْمُوْنَہُ فِی أَحَدِھِمَا، (قَالَ مَالِکٌ: ظَنَنْتُ أَنَّہُ فِی الْآخِرِ مِنْہُمَا) ثُمَّ یَرْمُوْنَیَوْمَ النَّفْرِ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۸۳)
۔ سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹوں کے چرواہوں کو یہ رخصت دے دی کہ وہ (منی سے باہر) راتیں گزار سکتے ہیں اور وہ دس ذوالحجہ کو رمی کر کے چلے جائیں، اس کے بعد آکر دو دن کی رمی ایک دن میں کرلیں اور پھر روانگی والے دن رمی کریں۔ مالک راوی نے کہا: میرا خیال ہے کہ وہ (دس ذوالحجہ کے بعد) دوسرے دن (یعنی بارہ ذوالحجہ کو رمی کریں گے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(4562)