۔ (۴۵۶۴) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ (یَعْنِی ابْنَ عُمَر رضی اللہ عنہما ) أَنَّ الْعَبَّاسَ رضی اللہ عنہ اِسْتَأْذَنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی أَنْ یَبِیْتَ بِمَکَّۃَ أَیَّامَ مِنًی مِنْ أَجْلِ السِّقَایَۃِ، فَرَخَّصَ لَہُ۔(مسند احمد:۴۶۹۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے حجاج کرام کو زمزم کا پانی پلانے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ اجازت طلب کی وہ ایام منیٰ والی راتیں مکہ میں گزار لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس کی اجازت دے دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4564)