۔ (۴۵۶۶) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ:
صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ رَکْعَتَیْنِ وَمَعَ عُمَرَ رَکْعَتَیْنِ وَمَعَ عُثْمَانَ رَکْعَتَیْنِ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِہِ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۹۱)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منی میں دو رکعتیں ، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعتیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعتیں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی خلافت کے شروع میں دو رکعتیں پڑھی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4566)