۔ (۴۵۷۵) عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ کَانَ لَا یَرٰی أَنْ یَنْزِلَ الْأَبْطَحَ، وَیَقُوْلُ: إِنَّمَا قَامَ بِہٖرَسُوْلُاللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی عَائِشَۃَ۔ (مسند احمد: ۳۲۸۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ وادیٔ ابطح (یعنی وادیٔ محصّب) میں قیام کو کوئی شرعی حیثیت نہیں دیتے تھے، بلکہ وہ تواس کے بارے میں یہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے وہاں (اتفاقی طور پر) قیام کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4575)