۔ (۴۵۸۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: کَانَ النَّاسُ یَنْصَرِفُوْنَ فِیْ کُلِّ وَجْہٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَنْفِرْ أَحَدٌ حَتّٰییَکُوْنَ آخِرُ عَہْدِہِ بِالْبَیْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۳۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مناسکِ حج کے بعد لوگ منیٰ سے ہی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہورہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک اپنے گھرکو نہ جائے جب تک وہ بیت اللہ کا طواف نہ کر لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4580)