۔ (۴۵۹)۔وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً فَسَأَلْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((اِذَا حَذَفْتَ فَاغْتَسِلْ مِنَ الْجَنَابَۃِ، وَاِذَا لَمْ تَکُنْ حَاذِفًا فَلَا تَغْتَسِلْ۔)) (مسند أحمد: ۸۴۷)
سیدنا علی ؓ سے ہی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بہت زیادہ مذی والا آدمی تھا، پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو منی ٹپکائے تو جنابت کی وجہ سے غسل کر اور جب تو منی ٹپکانے والا نہ ہو تو غسل نہ کیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(459)