۔ (۴۵۸۶)۔ عَنْ عَبْد اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ مُعْتَمِرًا ، فَحَالَ کُفَّارُ قُرَیْشٍ بَیْنَہُ وَ بَیْنَ الْبَیْتِ، فَنَحَرَ ھَدْیَہُ وَ حَلَقَ رَأْسَہُ بِالْحُدَیْبِیَۃِ ، فَصَالَحَھُمْ عَلٰی أَنْ یَعْتَمِرُوا الْعَامَ الْمُقْبِلَ ، وَ لاَ یَحْمِلَ السِّلاحَ عَلَیْھِمْ ، وَ قَالَ سُرَیْجٌ : وَ لَا یَحْمِلَ سِلاحًا ، إِلاَّ سُیُوفًا ، وَ لاَ یُقِیْمَ بِھَا إِلاَّ مَا أَحَبُّوا، فَاعْتَمَرَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ۔ فَدَخَلَھَا کَمَا کَانَ صَالَحَھُمْ ، فَلَمَّا أَنْ أَقَامَ ثَلاثًا أَمَرُوہُ أَنْ یَخْرُجَ ، فَخَرَجَ۔ (مسند احمد:۶۰۶۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرہ کرنے کے لیے نکلے، قریش کے کافر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہو گئے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر اپنی ہدی کو نحر کیا اور سر منڈوایا اور ان کافروں سے یہ طے پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگلے سال عمرہ کریں گے، تلوار کے علاوہ اسلحہ اٹھا کر نہیں لائیں گے اور اتنی دیر مکہ میں قیام کریں گے، جتنا قریشی چاہیں گے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اگلے سال عمرہ کیا، کافروں سے کی گئی مصالحت کے مطابق داخل ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دن قیام کر لیا تو انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نکل جانے کا کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4586)