۔ (۴۵۸۷)۔ عَنِ الْمِسْوِرِ بِنْ مَخْرَمَۃَ وَ مَرْوَانَ۔ قَالا : قَلَّدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْھَدْيَ وَ أَشْعَرَہُ بِذِي الْحُلَیْفَۃِ وَ أَحْرَمَ مِنْھَا بِالْعُمْرَۃِ ، حَلَقَ بِالْحُدَیْبِیَۃِ فِي عُمْرَتِہِ ، وَ أَمَرَ أَصْحَابَہُ بِذٰلِکَ ، وَ نَحَرَ بِالحُدیْبِیَۃِ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ ، وَ أَمَرَ أَصْحَابَہُ بِذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۲۸)
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کو قلادہ ڈالا اور ذوالحلیفہ کے مقام پر اس کا شعار کیا اور عمرہ کا تلبیہ کہا، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر منڈوایا اور اپنے صحابہ کو بھی یہی حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرمنڈوانے سے پہلے ہدی کو نحر کیا تھا اور اپنے صحابہ کو بھی یہی حکم دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4587)