۔ (۴۵۹۲)۔ (وَعَنْھَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالثٍ) قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِیَّۃُ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ : ((أَحَابِسَتُنَا ھِيَ؟)) قُلْتُ : حَاضَتْ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ ، قَالَ : ((فَلْتَنْفِرْ إِذًا أَوْ قَالَ : فَلَا إِذًا۔)) (مسند احمد: ۲۴۶۰۲)
۔ (تیسری سند) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا طوافِ زیارت کرنے کے بعد حائضہ ہو گئیں، جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کی حیض کی بات بتلائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ ہم کو روکنے والی ہے؟ میں نے کہا: جی وہ طواف ِ افاضہ کر لینے کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر وہ جا سکتی ہیں، ایک روایت میں ہے: تو پھر جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4592)