۔ (۴۶۱۰)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَبْعَثُ بِالْبُدْنِ مِنَ الْمَدِیْنَۃِ إِلٰی مَکَّۃَ ، وَ أَفْتِلُ فَلَائِدَ الْبُدْنِ بِیَدَيَّ ، ثُمَّ یَأْتِي مَا یَأْتِي الْحَلالُ، قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ الْبُدْنُ مَکَّۃَ۔ (مسند احمد: ۲۴۵۶۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف قربانیاں بھیجتے تھے اور میں اپنے ہاتھوں سے ان کے قلادے بٹتی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان قربانیوں کے مکہ مکرمہ تک پہنچنے سے پہلے وہ امور کرتے تھے، جو حلال آدمی کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4610)