۔ (۴۶۱۴)۔ عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِیْہِ ، قَالَ: أَھْدٰی عُمَرُ بْنُ الْخَطَابِ بُخْتِیَّۃً ، أُعْطِيَ بِھَا ثَلَاثَمِئَۃِ دِیْنَارٍ، فَأَتَی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ، أَھْدَیْتُ بُخْتِیَّۃَ لِيْ، أُعْطِیتُ بِھَا ثَلاثَمئَۃِ دِیْنَارٍ، فَأَنْحَرُھَا، أَوْ أَشْتَرِي بِثَمَنِھَا بُدْنًا؟ قَالَ: ((لا، وَ لٰکِنِ انْحَرْھَا إِیَّاھَا۔)) (مسند احمد: ۶۳۲۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خراسانی اونٹ بطورِ ہدی بھیجا، لیکن جب ان کو تین سو دینار کی قیمت کی پیشکش کی گئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنا ایک خراسانی اونٹ بطورِ ہدی بھیجا ہے اور اب مجھے اس کی قیمت میں تین سو دینار دیئے جا رہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیا میں اسی کو نحر کروں یا اس کی قیمت کا کوئی اور اونٹ خرید لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اسی کو نحر کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(4614)