۔ (۴۶۱۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما ، أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَتَاہُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ بَدَنَۃً ، وَ أَنَا مُوسِرٌ لَھَا، وَلا أَجِدُھَا، فَأَشْتَرِیَھَا؟ فَأَمَرَہُ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَبْتَاعَ سَبْعَ شِیَاہٍ،
فَیَذْبَحَھُنَّ۔ (مسند احمد: ۲۸۳۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: مجھ پر ایک اونٹ ہے اور اب میں مالی طور پر اس کی گنجائش بھی رکھتا ہوں، لیکن وہ مجھے مل نہیں رہا، کہ میں اسے خرید لوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ سات بکریاں خرید کر ان کو ذبح کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4615)